پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے نئے آن لائن تعلیمی پروگرام (وی ایل ای) کو نافذ کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی
یہ ایک مروجہ تیکنک ہے جو دنیا کے بیشتر ممالک کے اچھے تعلیمی اداروں میں کامیابی کے ساتھ اختیار کی جاچکی ہے۔صدر ماجو
کراچی(صباح نیوز)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو)کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ایک نئے آن لائن تعلیمی پروگرام جس کو ورچوئل سیکھنے کا ماحول(وی ایل ای) کا نام دیا گیا ہے کو نافذ کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ماجو کے صدر کی جانب سے اس نئی پالیسی کی منظوری دینے کا مقصد ایک ایسی صورتحال میں جبکہ پوری دنیا کورونا وائیرس کے انفیکشن کے اٹیک کی بنا پر ہولناک تباہی کا سامنا کررہی ہے اس صورتحال میں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے۔ڈاکٹر زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مروجہ تیکنک ہے جو نہ صرف ترقی پذیر ملکوں بلکہ تعلیم کے شعبہ میں بہت آگے دنیا کے بیشتر ممالک کے اچھے تعلیمی اداروں میں کامیابی کے ساتھ اختیار کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماجو میں وی ایل ای پالیسی کے نفاد کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ طلبہ کو ان کا ڈگری پروگرام وقت پر مکمل ہونے کی سہولت فراہم کی جائے۔انہوںنے کہا کہ کووڈ 2019 پالیسی گائیڈ لائین کے حوالہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)کی ہدایات جس میں جامعات کو کہا گیا تھا کہ وہ طلبہ کے قیمتی وقت کی حفاظت کے لئے آن لائن تدریس کے نظام کو اپنائیں وی ایل ای پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شائیع شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بہت محدود وی ایل ای کلاسز کا انقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر مناسب سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیمسٹر اسپرنگ ۔2020 کے دوران رجسٹرڈ طلبہ کو وی ایل ای رجسٹرڈ طلبہ سمجھا جائے گا جس میں متعلقہ کورس یا لیب انسٹرکٹر یوینورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے یونیورسٹی سے منظور شدہ ٹولز استعمال کرکے ورچوئل کلاس روم قائم کرنے کے لئے ضروری انتظامات کرے گا۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ وی ایل ای کورسز، لیب تکمیل شدہ میکانزم کے ذریعے کئے جائیں گے جس کے دو حصے ہونگے،پہلا فائینل سے قبل امتحان اور دوسرا فائینل امتحان۔انہوں نے کہا کہ فائینل سے قبل امتحان میں اسائینمنٹس،استعمال ہوسکتے ہیں،کوئیز،پروجیکٹس اور کیس اسٹیڈیز وغیرہ جن کے نمبروں کی تقسیم انسٹرکٹرزکی ترجیح ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فائینل امتحانات کا انعقاد کنٹرولر آف امتحانات کا آفس کرے گا اور ڈیٹ شیٹ جاری کرے گا۔انہوں کہا کہ ایک طالب علم جس نے اسئینمنٹ اور کوئیزکی کل تعداد میں سے نصف سے زائید چھوڑ دیئے ہوںاور اس طرح کے کورس اور لیب کو واپس لے لیا ہو تو وہ کسی کورس یا لیب کا فائینل امتحان دینے کے لئے نااہل ہو گا۔