اے ٹی ایم سے ہیکر نے شہری کی پچاس ہزار سے زائد کی رقم نکال لی
سمبڑیال (صباح نیوز)
الائیڈ بینک سمبڑیال کے اے ٹی ایم سے ہیکر نے شہری کی پچاس ہزار سے زائد کی رقم نکال لی ۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ سلیم پورہ کے رہائشی اظہر کو نوسر باز نے بینک آفسر بن کر موبائل سے کال کی کہ آپ کااے ٹی ایم کارڈ بلاک ہے اس لئے اپنے کوائف لکھوائیں تاکہ اے ٹی ایم کارڈ کو بحال کیاجاسکے مگر اظہر نے پرائیویٹ نمبر ہونے کی بناپر کوائف دینے سے انکار کردیا تو مذکورہ شخص نے اس کو بینک کی ہی ہیلپ لائن سے کال کرکے کوائف مانگ لیے تسلی ہونے پر اظہر نے اسے اپنے کوائف بتادیے جب اظہر نے کچھ دیر بعداے ٹی ایم کو چیک کیاتو اس کے اکائونٹ سے پچاس ہزار سے زائد کی رقم ہیکر نے ہیک کرکے نکال لی ہوئی تھی