اب صارفین فیس بک پر اپنے استعمال کو کنٹرول کرسکیں گے

فیس بک کوائٹ موڈ متعارف کروادیا گیا
اب صارفین فیس بک پر اپنے استعمال کو کنٹرول کرسکیں گے
کوائٹ موڈ میں  سارے آپشن رکھ دیئے گئے ہیں۔ فیس بک
لوگ گھروں میں بیٹھ کر دفاتر کے کام کررہے ہیں
سوشل میڈیا پر اپنے عزیزوں کی خبرگیری بھی کررہے ہیں۔
اسی تناظر میں کام اور روزمرہ زندگی میں اعتدال کے لئے یہ طریقہ سامنے آیا ہے۔

سان فرانسسکو:(صباح نیوز) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران فیس بک صارفین  ایپ پر زیادہ تر وقت گزاررہے ہیں اوراسی تناظر میں فیس بک نے اب وقتی طور پر ایپ بند کرنے کا کوائٹ موڈ متعارف کرادیا ہے۔اس کی بدولت اب صارفین فیس بک پر اپنے استعمال کو کنٹرول کرسکیں گے ۔ دیکھنے میں یہ طریقہ یور ٹائم آن فیس بک جیسا ہی ہے۔ لیکن اس میں نوٹی فکیشن بند کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نوٹفکیشن سیٹنگز ، نیوز فیڈ، اور دیگر آپشنز کو کھولنے یا بند کرنے کے شارٹ کٹس بھی دیئے جارہے ہیں۔اس وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد اوسط ساڑھے چھ گھنٹے ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر گزارتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آپش کوائٹ موڈ کا ہے جس میں آپ فوری طور پر فیس بک کو عارضی طور پر بند کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے آپشن میں آپ اس پر شیڈول یا وقفے کا اضافہ کرسکتے ہیں جس کے بعد نوٹیفکیشن کی آمد بند ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد نوٹیفائر کی صورت بھی تبدیل شدہ نظر آتی ہے۔اس سے قبل فیس بک اسی طرح کے بہت سے آپشن پیش کرچکا ہے جن میں وقت کا دورانیہ لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ ڈوٹ الرٹ بھی شامل ہے ۔ تاہم اب کوائٹ موڈ میں یہ سارے آپشن رکھ دیئے گئے ہیں۔ فیس بک کے مطابق یہ آپشن اس وقت بہت ضروری ہے کیونکہ ایک جانب تو لوگ گھروں میں بیٹھ کر دفاتر کے کام کررہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر اپنے عزیزوں کی خبرگیری بھی کررہے ہیں۔ اسی تناظر میں کام اور روزمرہ زندگی میں اعتدال کے لئے یہ طریقہ سامنے آیا ہے۔
#/S