Site icon Teleco Alert

سی ایس آر کے تحت ہواوے اپنے اقدامات جاری رکھے ،سید امین الحق

سلام آباد(صباح نیوز)

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہاہے کہ سی ایس آر کے تحت ہواوے اپنے اقدامات جاری رکھے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ہواوے پاکستان سیف چی کی سربراہی میں ہواوے کے وفد نے سوموار کو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے ہواوے کے وفد کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)،کینکٹوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور سمارٹ فون مینوفیکچر نگ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔سی ای او ہواوے نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے ہواوے کمپنی کی سروسز، پروگرامز اور اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ہواوے نے پاکستان کے مختلف شہروں میں سٹوڈنٹس کے لیے آئی سی ٹی اکیڈمیاں قائم کی ہیں۔ وفد نے بتایا کہ ہواوے نے سٹوڈنٹس کے آئی سی ٹی مقابلے بھی منعقد کروائے ہیں اور اس سال یہ مقابلہ ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔ ٹیم ہواوے نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)کے تحت لیے گیے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے ہواوے کے آئی سی ٹی سیکڑ کی ترقی کے حوالے سے  اقدامات کو سراہا اور ٹیم ہوواوے کو کہا کہ سی ایس آر کے تحت ہواوے اپنے اقدامات جاری رکھے

Exit mobile version