Site icon Teleco Alert

لاہور،انٹرنیٹ پر اساتذہ کا مذاق اڑانے والے طلبا کو سزائیں

لاہور،انٹرنیٹ پر اساتذہ کا مذاق اڑانے والے طلبا کو سزائیں

13 طالب علموں کو وارننگ دینے کے ساتھ معافی نامہ فیس بک پر لگانے کا حکم

    لاہور 10 طالب علموں کے گریڈ کم کر کے انہیں روزانہ کیمپس کے لان سے کوڑا اٹھانے کی سزا دی گئی

حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ڈگری منسوخ کی جا سکتی ہے، نجی یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن

ہر طالب علم ہلکا پھلکا مذاق کرتا ہے، اسے سائبر کرائم کے ساتھ جوڑنا غلط ہے،متاثرہ طالبعلم

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی نے انٹرنیٹ پر اساتذہ کا مذاق اڑانے والے طلبا کو سزائیں سنا دیں۔نجی یونیورسٹی انتظامیہ نے 35 طالب علموں کو مختلف سزائیں سنائی ہیں جبکہ 13 طالب علموں کو وارننگ دینے کے ساتھ معافی نامہ فیس بک پر لگانے کا حکم دیا گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 10 طالب علموں کے گریڈ کم کر کے انہیں روزانہ کیمپس کے لان سے کوڑا اٹھانے کی سزا دی گئی ۔ 12 گریجویٹ طالب علموں کو بھی معافی نامہ فیس بک پر لگانے کی ہدایت کی گئی ۔یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ڈگری منسوخ کی جا سکتی ہے۔نجی یونیورسٹی کا اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہنا ہے کہ بلیک لسٹ کرنے اور سائبر قوانین کے تحت بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ نجی یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ طلبہ سزا کے خلاف 15 یوم میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ایک متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ہر طالب علم ہلکا پھلکا مذاق کرتا ہے، اسے سائبر کرائم کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔مذکورہ طالب علم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹی کس طرح گریڈز اور سیمسٹرز روک کر تعلیمی نقصان کر سکتی ہے۔

 

Exit mobile version