Site icon Teleco Alert

فیس بک میسنجر موبائل ایپس کے لیے اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف

فیس بک میسنجر موبائل ایپس کے لیے اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف

اب اس کے لیے ویب یا ڈیسک ٹاپ ایپس کی ضرورت نہیں ہوگی

میسنجر رومز میں 16 افراد کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کرسکتے ہیں

میسنجر رومز میں مزید فیچرز کا اضافہ آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا

ہم آڈیو یا ویڈیو کالز کو سن یا دیکھ نہیں سکتے ۔ انتظامیہ فیس بک

اسلام آباد (صباح نیوز)فیس بک میسنجر موبائل ایپ میں اب ویڈیو چیٹ اسکرین کو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے ۔۔ انتظامیہ فیس بک نے بھی کہا ہے صارفین کی اکاؤنٹس محفوظ ہیں  ۔ہم آڈیو یا ویڈیو کالز کو سن یا دیکھ نہیں سکتے کوئی اور بھی ایسا نہیں کرسکتا ہے ۔ فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائل ایپس میں میسنجر ویڈیو کالز کے یے اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اب اس کے لیے ویب یا ڈیسک ٹاپ ایپس کی ضرورت نہیں ہوگی۔میسنجر ویڈیو کال کے دوران جب کسی اسکرین کو شیئر کیا جاتا ہے تو صارف مختلف کام جیسے اپنے دوست کے ساتھ کیمرا رول سے اسکرول یا اکٹھے سوشل میڈیا سرفنگ کرسکتے ہیں۔فیس بک کو توقع ہے کہ یہ ایک دلچسپ فیچر ہوگا جو صارفین کو اپنے دوستوں اور گھروالوں سے کنکٹ ہونے میں مدد دے گا۔فیس بک صارفین ویب اور ڈیسک ٹاپ پر میسنجر رومز میں 16 افراد کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کرسکتے ہیں جسے جلد 16 سے بڑھا کر 50 کردیا جائے گا، جبکہ صارف کو اسکرین کے حوالے سے مزید کنٹرول بھی دیا جارہا ہے۔اسکرین شیئرنگ کا فیچر ورک پلیس رومز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے میسنجر رومز فیچر رواں سال مئی میں پیش کیا گیا تھا جو دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔میسنجر روم میں 50 افراد ایک وقت میں ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں اور یہ زوم جیسا ویڈیو چیٹ ٹول ہے جو دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ویڈیو کالز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا۔میسنجر روم میں ویڈیو چیٹس کے لیے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں اور لوگ کسی فون یا کمپیوٹر پر کسی بھی چیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں اور اس کے لیے فیس بک اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں۔فیس بک کے مطابق میسنجر روم میں پرائیویسی کا خیال اور اسے محفوظ بنانے کے لیے کچھ اقدامات کیے گئے ہیں۔میسنجر روم کو بنانے والے اس روم یا چیٹ کو لاک کرسکتے ہیں تاکہ غیرضروری افراد اس کا حصہ نہ بن سکیں، اسی طرح چیٹ میں شامل لوگوں کو نکال یا بلاک کرسکتے ہیں اور فیس بک کے اصولوں کی خلاف ورزی پر صارفین کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ آپ میسنجر روم کو فیس بک اکاؤنٹ سے استعمال کریں یا مہمان کے طور پر اس کا حصہ بنیں، ہم آڈیو یا ویڈیو کالز کو سن یا دیکھ نہیں سکتے۔فیس بک نے کہا کہ میسنجر رومز میں مزید فیچرز کا اضافہ آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اس سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے پیاروں سے آن لائن جڑنے کا موقع مل سکے گا۔

#/S

Exit mobile version