President-recites-verses-of-the-Holy-Quran-in-his-beautiful-voice
انقرہ: () استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کے لیے لوگ صبح سویرے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے، خطبہ جمعہ اور دعا کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے۔
ترکی میں آج تاریخ رقم ہوئی، صدر رجب طیب اردوان نے مسجد آیا صوفیہ کی عمارت پر نصب نئی تختی کی نقاب کشائی کی۔ 86 سال بعد گTurkish-رینڈ مسجد میں نماز جمعہ کے لیے صبح ہی سے لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ خطبہ جمعہ کے دوران امام جماعت نے طویل دعا کروائی جس میں مسلم امہ کے دوبارہ عروج کی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے اشکبار آنکھوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے نجات اور دوبارہ ایک امت بننے کی التجا کی۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان اور کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
لوگوں نے ترک صدر اور عثمانی خلیفہ کی تصاویر والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ اس تاریخی موقع پر وبا سے بچنے اور سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دس جولائی کو ترکی کی سب سے اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔