گوگل: عالمی گاؤں کا متعصب نمبردار بن گیا ہے
سائبر سپیس سے فلسطینی نقشہ غائب کردیا
جو فلسطینی علاقے مسلمانوں کے زیر کنڑول تھے وہ بھی گوگل کی جانب سے اسرائیلی علاقہ قرار دے دیا گیا ہے
اقدام فلسطین مخالف ڈیل آف دی سنچری کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔منصور جعفر
اسلام آباد (صباح نیوز) معروف تجزیہ کار مشرق وسطی کے حالات کے ماہر صحافی منصور جعفر سائبر سپیس سے فلسطینی نقشہ غائب ہونے کا معاملہ منظر عام پر لے آئے جو فلسطینی علاقے مسلمانوں کے زیر کنٹرول تھے وہ بھی گوگل کی جانب سے اسرائیلی علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس بارے میں اپنی تجزیاتی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معروف عالمی سرچ انجن گوگل اور ایپل آئی این سی نے نقشوں کے اپنے ڈیٹا بیس سے فلسطین کا نام مٹا رکھا ہے، جس پر دنیا بھر میں احتجاج اور مذمت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر #PalestineHere اور #FreePalestine جیسے مقبول ترین ٹرینڈز اسی غم وغصے کا اظہار ہیں۔ اس تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل عالمی
#/S