پی ٹی اے نے متنازعہ گیم پب جی پر عائد کردہ پابندی ختم کردی،
فیصلہ پب جی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کیاگیا،
کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی
اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی اے نے متنازعہ گیم پب جی پر عائد کردہ پابندی ختم کردی، فیصلہ پب جی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کیاگیا،کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی۔جمعرات کوپی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ(پی بی)کے قانونی نمائندوں کے مابین ایک اجلاس ہوا۔پراکسیما بیٹا(پی بی)کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی بی کے رکھے گئے کنٹرولز کے پیش نظر پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔اتھارٹی نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ، اور مسلسل رابطے اور کنٹرول کے جامع طریقہ کار پر زور دیا۔کمپنی کے نمائندے نے اس معاملے پر پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی۔کمپنی کے مثبت ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اتھارٹی نے پب جی پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
#/S