لاہور: (ویب ڈیسک)
پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔
وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی حرمت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے، مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔