اسلام آباد (ویب ڈیسک )
پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تما م سرچ انجنز اور بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی نقشہ اقوام متحدہ، اور آئی سی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر بھی بھجوایا جائے گا۔ سیاسی نقشہ میں عالمی قوانین کی روشنی میں بیرونی حد بندی واضح کی گئی ہے۔ پاکستان کے سیاسی نقشہ میں بھارتی دعوئوں کی نفی کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ متعلقہ وزارتوں کے زریعہ اس نقشہ کو ان کمپنیوں تک پہنچایا جائے گا اوراس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات بھی لی جائیں گی۔سیاسی نقشہ نہ صرف گوگل، یاہو او ردیگر بڑے سرچ انجنز کو بھجوایا جائے گا بلکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت بڑے بین الاقوامی فورمز کو بھجوایا جائے گا۔ سیاسی نقشہ دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں، مستقل مندوبوں اور مشنز کو بھجوایا جائے گا اور دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ یہ پاکستانی مئوقف کی تائید ہے ۔ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھ اپنی حدود کا تعین کیا گیا ہے بلکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں پاکستان نے اپنی حدبندی کو واضح کر کے دنیاکے سامنے رکھ دیا ہے ۔