Pakistani Students protest against University of Cambridge UK
admin
کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کا پاکستانی طلبہ سے امتحانات کے حوالے سے امتیازی سلوک
ملک بھر کے سینکڑوں طلبہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیدیا،
احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، بڑی تعداد میں طالبات بھی شریک
سابقہ تعلیمی پوزیشن کو خراب کرتے ہوئے انتہائی نچلے درجے کے گریڈ دے دئیے گئے
طلبہ و طالبات نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے دیگر اہم مقامات پر بھی دھرنوں اور مظاہروں کا اعلان ک
اسلام آباد(ویب ڈیسک )کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کی طرف سے پاکستانی طلبہ سے امتحانات کے حوالے سے امتیازی سلوک کے خلاف ملک بھر کے سینکڑوں طلبہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیدیا، احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، بڑی تعداد میں طالبات بھی شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کے پیش نظرکیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کی طرف سے امتحانات کی بجائے سابقہ نمبرات کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پاکستان کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اور ان کی سابقہ تعلیمی پوزیشن کو خراب کرتے ہوئے انتہائی نچلے درجے کے گریڈ دے د ئیے گئے ہیں جس پر یہ ہزاروں طالبات میڈیکل انجینئرنگ کالجز، جامعات اوردیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں سے محروم رہ جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے پاکستان میں75 ہزار اے لیول اور او لیول کے طلبہ طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے اور ان خاندانوں کے والدین نے انتہائی گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ سینکڑوں طلبہ و طالبات نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت احتجاج کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ سینکڑوں طلبہ و طالبات نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب کے سامنے کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنی تعلیمی مستقبل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ان طلبہ و طالبات نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے دیگر اہم مقامات پر بھی دھرنوں اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔