ورچوئل ریمیٹینس گیٹ وے پرائیویٹ لمیٹڈکوپاکستان میں کام کی اجازت نہیں ہے …،پی ٹی اے کی وضاحت

ورچوئل ریمیٹینس گیٹ وے پرائیویٹ لمیٹڈکوپاکستان میں کام کی نہ اجازت ہے ،نہ اجازت لی گئی ہے ،پی ٹی اے کی وضاحت

پی ٹی اے وی آر جی کو کمنسمنٹ سرٹیفکیٹ کا اجرا نہ کرے تب تک ایسی تمام تجارتی سرگرمی کو فوری طور پر بند کر دیا جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ورچوئل ریمیٹینس گیٹ وے پرائیویٹ لمیٹڈ (وی آر جی)کی جانب سے اخبار ات میں اشتہارات کے ذریعہ دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے “جاز اور ایس سی او کے ساتھ آسان موبائل اکانٹ (اے ایم اے)اسکیم کا تجارتی طور پر آغاز کر دیا ہے “۔ مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ پی ٹی اے نے ابھی تک پاکستان میں اے ایم اے اسکیم کے کمرشل آپریشنز کے لئے وی آر جی کو کمنسمنٹ سرٹیفکیٹ کا اجرا نہیں کیا ہے۔ مزید یہ کہ ،آزاد جموں اینڈ کشمیر(اے جے اینڈ کے)اورگلگت بلتستان (جی بی)کے لئے ، وی آر جی کو کسی تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈر(ٹی پی ایس پی)کا لائسنس بھی نہیں دیا گیا ہے۔ لہذا ، عام عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جب تک وی آر جی ٹی پی ایس پی لائسنس کے مطابق اے ایم اے اسکیم کے تجارتی آغاز کے لئے لائسنس کی تمام تر شرائط پر پورا نہیں اترتا تب تک کسی قسم کی تجارتی سرگرمی میں حصہ نہ لیں ۔ پی ٹی اے کی جانب سے  وی آر جی کواے ایم اے اسکیم کے سلسلے میں ہدایت کر دی گئی ہے کہ جب تک پی ٹی اے وی آر جی کو کمنسمنٹ سرٹیفکیٹ کا اجرا نہ کرے تب تک ایسی تمام تجارتی سرگرمی کو فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔

#/S