سائبر حملوں سے تحفظ کیلیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، امین الحق

سائبر حملوں سے تحفظ کیلیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، امین الحق

سرکاری اور دفاعی اداروں کو سائبرحملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیکنالوجی بروئیکارلائی جائے،وفاقی وزیر

این ٹی سی دوصوبوں کی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سہولتوں کا دائرہ کار بڑھائے، این ٹی سی کے مختلف شعبوں اورنیشنل ڈیٹا سینٹر کے معائنہ میںہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ دفاعی و حکومتی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرزکے دورے کے موقع پر دیں۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے این ٹی سی کے مختلف شعبوں اورنیشنل ڈیٹا سینٹرکا معائنہ کیا اور مختلف معلومات بھی حاصل کیں۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اداروں کو کمیونی کیشن کی بہترسہولتوں کی فراہمی لائق تحسین ہے۔سیدامین الحق نے ہیکرزکے حملے سے بچاوکے لیے ادارے کے بروقت اقدامات کو وفاقی وزیرنے سراہا۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس موقع پرکہا کہ سرکاری اور دفاعی اداروں کو سائبرحملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیکنالوجی بروئیکارلائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی و حکومتی اداروں کو سائبرحملوں سے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی اس جنگ میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ این ٹی سی دوصوبوں کی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سہولتوں کا دائرہ کار بڑھائے۔وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ کراچی سے گوادر تک فائبرآپٹک کی راہ میں حائل مشکلات کوفوری دورکیا جائے گا۔

#/S