بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے اجرا کی منظوری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے اجرا کی منظوری

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔  تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے اجرا کی منظوری دے دی،جمعرات کے روز اسلام آباد میں اس اقدام کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسٹیٹ بینک ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ متعارف کرا رہا ہے جس کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔

#/S