Site icon Teleco Alert

لاہور میں 9، 10 محرم کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور میں 9، 10 محرم کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سی سی پی او لاہور کے مطابق جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈیوائسز پر انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔واضح رہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے باعث ہر سال ہی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے جبکہ 9اور 10محرم الحرام کو سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

#/S

Exit mobile version