اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پی ٹی اے کی نگرانی اور سیلولر موبائل آپریٹرز(سی ایم اوز)کی مسلسل کاوشوں کی بدولت کراچی میں تقریبا 97.5فیصد متاثرہ سیل فون سائٹس بحال کر دی گئیں ہیں جبکہ سو فیصد بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اب تک شہر میں کل 5433 سیل سائٹس فعال ہو چکی ہیں جبکہ باقی 136 سائٹس کی جلد بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ چند آپریٹروں نے پہلے ہی اپنی ساری سائٹیں بحال کر دی ہیں ۔ پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں میں سروسز جلد بحال کر دی جائیں گی.