کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ62.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب 48لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.21فیصد کم رہا ۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے 42295.75پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 80.09پوائنٹس کے اضافے سے17998.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 213.92پوائنٹس کے اضافے سے29962.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 134میں کمی اور27میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب 9ارب89کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز500روپے کے اضافے سے13000روپے اورنیسلے پاکستان189روپے کے اضافے6499روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر63.15روپے اورسیپ ہائر ٹیکس40.98روپے کی کمی سے باالترتیب 778.85روپے اور800.02 روپے ہوگئی۔