Site icon Teleco Alert

کے الیکٹرک کا ڈیٹا … ہیکرز نے واپس کرنے کیلئے38 ملین ڈالرز طلب کرلئے …

کراچی: ہیکرز نے سسٹم کی بحالی کیلئے کے الیکٹرک سے لاکھوں ڈالر طلب کرلئے

کراچی(ویب ڈیسک )ہیکرز نے 15ستمبر تک کے الیکٹرک کا ڈیٹا واپس کرنے کیلئے38 ملین ڈالرز طلب کرلئے اور کہا رقم ادا نہ کی تو مطالبے کی رقم دگنی ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک آئی ٹی سسٹم تا حال ہیک ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک سے سے لاکھوں ڈالر طلب کرلئے ہیں جبکہ ہیکرز کی جانب سے کے الیکٹرک کو 15ستمبر کی ڈیڈلائن بھی جاری کردی گئی ہے۔ہیکرز نے 15ستمبر تک کے الیکٹرک کا ڈیٹا واپس کرنے کیلئے38ملین ڈالرزکی رقم طلب کرلی اور کہا اگر کے الیکٹرک انتظامیہ نے15ستمبر تک ادائیگی نہ کی تومطالبے کی رقم دگنی کردی جائے گی۔ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سمیت بہت اہم ڈاکو منٹس بھی ہمارے پاس ہیں۔کے الیکٹرک نے سائبر حملے کی توڑ کیلئے بین الاقوامی آئی ٹی سیکیورٹی ماہرین سے رابطہ کرلیا ہے ، کے الیکٹرک کو اس ہفتے کے آغاز میں سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گذشتہ روز کے الیکٹرک نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے صارفین کے لیے اہم ہدایت جار ی کی تھی۔کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا  کہ رواں ہفتے کے آغاز پر کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق سائبر حملے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سسٹم کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، بل کی ادائیگی کے حل، کال سینٹر سمیت تمام کسٹمر سروسز آپریشنل کو بحال کردیا گیا جبکہ غیر متعلقہ سروسز کو سسٹم سے ختم کردیا گیا۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بیشتر صارفین کو ویب سائٹ سے بلوں کی نقول حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، اس ضمن میں متبادل سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

#/S

Exit mobile version