Site icon Teleco Alert

اسلام آباد ہائی کورٹ… چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں کالعدم قرار

چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں کالعدم قرار

آئندہ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور بورڈ ممبران راشد خان اور فرمان اللہ کو کسی بھی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے

حکومت کو نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا حکم ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس کا محفوظ  فیصلہ سنادیا

وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے کیونکہ جو پہلے تقرریاں کی گئی تھیں وہ قواعد کو نذر انداز کر کے کی گئی تھیں،عدالت

تقرریوں کے لئے کوئی مسابقتی عمل نہیں ہوا، کوئی اخبارمیں اشتہار نہیں دیا گیا اور جو دیگر قانون میں طریقہ کار ہے وہ نہیں اپنایا گیا

ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی قانو نی قرار، پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آرڈرز ان فیلڈ رہیں گے ،عدالت

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن تعیناتی کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور انڈیپینڈنٹ  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں کالعدم قراردے دیں اور حکومت کو حکم دیا ہے کہ آئندہ  چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور بورڈ ممبران راشد خان اور فرمان اللہ  کو کسی بھی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔ عدالت نے حکومت کو نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے کیونکہ جو پہلے تقرریاں کی گئی تھیں وہ قواعد کو نذر انداز کر کے کی گئی تھیں۔ عدالت نے قراردیا کہ تقرریوں کے لئے کوئی مسابقتی عمل نہیں ہوا، کوئی اخبارمیں اشتہار نہیں دیا گیا اور جو دیگر قانون میں طریقہ کار ہے وہ نہیں اپنایا گیا۔ عدالت نے بھرتیوں کی  شرائط و ضوابط کو چیلنج کرنے کے حوالہ سے دائر درخواست  خارج کر دی ہے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ بورڈآف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانوی تحفظ حاصل ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قراردیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی طور پر کی گئی ہیں۔عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی قانو نی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آرڈرز ان فیلڈ رہیں گے ۔  عدالت نے  چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کترینہ حسین کی تقرری درست قرارد ی ہے ۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ آئندہ  چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور بورڈ ممبران راشد خان اور فرمان اللہ کو کسی بھی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی میں مختلف عہدوں پر تعیناتیوں کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی، چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی ، ایم ڈی  پی ٹی وی کی تعیناتی اور بھرتیوں کی شرائط وضوابط کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

Exit mobile version