Site icon Teleco Alert

:پی ٹی سی ایل کے زیراہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام”جستجو2020”

کراچی :پی ٹی سی ایل کے زیراہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام”جستجو2020”کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے زیراہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام”جستجو2020”کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام میں ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ ترقی کے حوالے سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے20 انٹرنیز کو براہ راست تربیت ورہنمائی فراہم کی گئی۔منتخب کردہ انٹرنیزایسے خصوصی افراد پر مشتمل تھے جو سماعت، بول چال، بصارت اور چلنے پھرنے جیسی معذوریوں کا شکار تھے۔پی ٹی سی ایل نے اپنے ٹیکنیکل شراکت دار Deaf Tawk کی طرف سے فراہم کردہ اشارتی زبان کے ماہر اساتذہ کے ذریعے انٹرنیز کو دوبدوسیشنز کی سہولت فراہم کی۔ اساتذہ کی طرف سے ٹائم مینجمنٹ، آفیشل کمیونیکیشن، ٹاسک ڈیلیوری، آرگنائزیشن/ فنکشنل نالج اور مائیکرسافٹ ٹیمز کے بارے میں ہفتہ وار سکور کارڈ کا جائزہ بھی فراہم کیا گیا۔ پروگرام میں انٹرنیز کے کوائف اور لنکڈان پر ان کی پیشہ وارانہ پروفائل پر آرائ بھی دی گئیں۔ اس پروگرام کا مقصد انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کارپوریٹ دنیامیں اپنا کیریئر شروع کرسکیں۔انٹر شپ پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید مظہر حسین، گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل اینڈ یوفون نے کہا”جستجو پروگرام کے ذریعے پی ٹی سی ایل معذور افراد کو قابل بنانے اور اور ان کی مہارتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ انہیں آج کی دنیا کے مسابقتی ماحول کیلئے مکمل طور پر تیار کیا جاسکے۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ مسائل کے حل اور فیصلہ سازی کیلئے اپنی منفرد صلاحیت اور سوچ کو استعمال کریں۔ پی ٹی سی ایل قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے تمام افراد کی شمولیت کے حوالے سے اقدامات کی تصدیق اور اس پر عمل درآمد کرتا ہے جہاں معاشرے کے تمام افراد کاروبار کی ترقی اور ملکی معیشت میں کردار ادا کرسکیں۔کورونا وائر س کی وجہ سے پروگرام کا زیادہ تر حصہ عملی طورپرمنعقد کیا گیا تاہم آخری دو ہفتوں کے دوران انٹرنیز کو پی ٹی سی ایل دفاتر کے دورے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں انہوں نے کارپوریٹ ماحول میں کام اور کلچر کا تجربہ حاصل کیا۔پی ٹی سی ایل زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی استعدادکار میں اضافے کیلئے مستقبل میں اس طرح کے اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔

 

Exit mobile version