Site icon Teleco Alert

موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی  ٹیمپرنگ کے ملزم گرفتار

شیخوپورہ میں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی  ٹیمپرنگ کے سیٹ اپ پر چھاپہ،ملزم گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے ساتھ مل کر شیخوپورہ میں موبائل فون آئی ایم ای آئی کی تبدیلی ،ٹیمپرنگ کے ایک سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ عثمان موبائل شاپ، موبائل مارکیٹ گلی نمبر 2، مین سرگودھا روڈ، شیخوپورہ میں مارا گیا۔ساحر نامی ایک شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا  جو کہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی تبدیلی اور ٹیمپرنگ میں ملوث تھا اوراس غیر قانونی سرگرمی میں استعما ل ہونے والے سامان کو  قبضے میں لے لیا گیا۔ یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کے عزم اور موبائل نیٹ ورکس پر قانونی ڈیوائسز کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ایف آئی اے کے تعاون سے کی جانے والی کوششوں کا ثبوت ہے۔

#/S

Exit mobile version