Site icon Teleco Alert

تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر ہوگیا، ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کردیں

کراچی: تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر ہوگیا، ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کردیں

ستمبر2019کے مقابلے میں ستمبر 2020میں تجارتی خسارہ 2.39ارب ڈالرتک جاپہنچا۔ادارہ شماریات

کراچی(ویب ڈیسک ) ادارہ شماریات نے تجارتی خسارے سے متعلق کہا ہے کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2020 میں تجارتی خسارے میں 19.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب رواں مالی سال کے خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا۔بتایا گیا ہے کہ ستمبر2019کے مقابلے میں ستمبر 2020میں تجارتی خسارہ 2.39ارب ڈالرتک جاپہنچا۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ستمبر میں برآمدات 18 میں فیصد اضافہ ہوا، اگست میں1.58 ارب ڈالر کی برآمدات ستمبر میں بڑھ کر 1.87ارب ڈالر رہی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں درآمدات28فیصداضافے سے4.26ارب ڈالرسے تجاوزکر گئی، اگست2020میں3.32ارب ڈالرکی درآمدات کی گئی تھی۔مزید کہا گیاکہ رواں مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 5.51 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر رہی اور رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 0.56 فیصد بڑھ کر 11.26 ارب ڈالر رہی۔

Exit mobile version