کراچی :اسٹا ک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کارجحان

کے ایس ای100 انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب42کروڑ10لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت39لاکھ 8ہزار شیئرز کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 39344پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے زیر اثر حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے38570پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد میں ریکوری آئی اور 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 55.01پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 8.48پوائنٹس کے اضافے سے16594.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 61.73پوائنٹس کے اضافے سے27857.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ146میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ73کھرب 32ارب 80کروڑ70لاکھ روپے سے بڑھکر 73کھرب48ارب22کروڑ80لاکھ روپے ہو گیا  ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیپ ہائر فائبر50.05روپے کے اضافے سے 732.05روپے اورہینو موٹرز39.50روپے کے اضافے سے 704.32روپے ہوگئی جب کہ  نیسلے پاکستان82.50روپے اورسروس انڈسٹریز30.78روپے کی کمی سے باالترتیب 6517.50روپے اور710.75روپے ہوگئی ۔