پی ٹی سی ایل پنشنرز 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

پی ٹی سی ایل پنشنرز اپنے حقوق کے لئے 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی طرح تبدیلی سرکارنے بھی چپ سادھ لی

لاہور (ویب ڈیسک ) پی ٹی سی ایل پنشنرز اپنے حقوق کے لئے 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ـ اسلام آباد پریس کلب سے ریلی کی شکل میں ڈی چوک جا کر اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے ـ پی ٹی سی ایل کے پنشنرز ملک کی تمام ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے لارجربنچ کی جانب سے اپنے حق میں ہونے والے فیصلوں کے باوجود پنشن میں کٹوتی کا شکار ہیں ـ تا حال 42 فیصد ان کی پنشن میں کٹوتی ہو چکی ہے ـ 12 جون

2015 کو سپریم کورٹ کے لارجربنچ نے فیصلہ دیا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے پنشنرز سرکاری ملازم ہیں اور وفاقی بجٹ میں ہونیو الے اضافے کے یہ بھی مستحق ہیں ـمحمد اسلم بھٹو سیکرٹری جنرل پنشنرز ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کے سب سے زیادہ منافع بخش ادارے ٹی اینڈ ٹی کو خلیجی ریاست کی کمپنی ایتصلات کو اونے پونے داموں فروخت کر دیا گیاـ جنہوں نے پہلے چند سال وفاقی بجٹ میں ہونیو الے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے تناسب سے پی ٹی سی ایل پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیاپھر 2010 سے پنشن میں کٹوتی کا سلسلہ شروع کر دیاـ پہلے ملازمین کو خوفزدہ کرکے جبرا گولڈن شیک ہینڈ (VSS) لینے پر مجبور کیا ـاس کے بعد مہنگائی اس دور میں ہر سال کٹوتی کا سلسلہ شروع کر دیاـ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دونوں بڑی جماعتیں حق تلفی کرتی رہی ہیں ـ اس مرتبہ تبدیلی سرکارسے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر یہ بھی انہی کے ڈگر پر چل نکلے ہیں ـ اوپر سے آئی ایم ایف کا بھی حکومت پر پریشر ہے کہ تمام اداروں کے پنشنرز کی پنشن بند کر دیں ـ آئی ایم ایف کے اس مطالبہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ـڈی چوک میں اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین پنشنرز اپنے جائز حقوق کے لئے شامل ہوں گے ـ

#/S