Site icon Teleco Alert

بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے بینک کی 14سالہ تاریخ میں پہلی بار شاندار کارکردگی

 

مظفر آباد( ویب  ڈیسک  )بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے بینک کی 14سالہ تاریخ میں پہلی بار سال 2020کی پہلی ششماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ منافع کمایا جب کہ ڈیپازٹس اور ترسیلات زر سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں بینک کے شیئرز کی قدر میں بھی 500فی صد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال2019 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک نے12.34 ملین منافع کمایا تھاجب کہ سال 2020کی پہلی ششماہی میں بینک نے  168.12ملین روپے منافع کمایا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ یوں 2020کی پہلی ششماہی میں منافع میں اضافہ کی شرح 1263فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔منافع کے علاوہ بینک نے دیگر شعبہ جات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2020کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کے ڈیپازٹس میں 22فی صد جب کہ بینک کے ہوم ریمٹنس یا بیرونی ترسیلات زر میں 173فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح سال 2020کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کے حصص کی قدر میں 515فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ بینک کے صدر جناب خاور سعید کی زیر قیادت بینک انتظامیہ کی محنت اور بینک پر عوام کے بھرپور اعتماد کا غماز ہے۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر اپنے معزز کھاتہ داروں سمیت تما م سٹیک ہولڈرز کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے مزید جانفشانی سے کام کر نے کے لئے پرعزم ہے۔

Exit mobile version