ای آفس اور ای گورننس کے معاملے میں پیش رفت پر بریفنگ،
وفاقی دارالحکومت میں 43سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن پر بریفنگ:
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے متعلقہ مالی اور قانونی معاملات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی گئیں۔ چئیرمین این ٓئی بی نے کابینہ کو ادارے کی کارکردگی خصوصاً ای آفس اور ای گورننس پر پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں سال دسمبر تک تمام وزارتوں کو ای -آفس پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کے لئے ماڈل کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں سٹی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ایپ کے تحت شہریوں کو 43سروسز موبائل فون پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ چئیرمین این آئی ٹی بی نے کابینہ کو مستقبل کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر بھی بریف کیا۔ کابینہ نے این آئی ٹی بی کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی۔
ایجنڈا نمبر