پشاور۔۔ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ دیگر منصوبوں کا آغاز کرے گا،ضیاء اللہ بنگش
پشاور(ویب ڈیسک )مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کا پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اسلام آباد کا دورہ کیا
ضیاء اللہ بنگش کو منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ ورڈ کے اقدامات، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے منصوبو ں اور سافٹ وئیر کمپنیز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی زونز کے قیام، آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز، ای آفس پروگرام، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے آسانیاں پیدا کرنے، سافٹ وئیر ہاؤسز کی رجسٹریشن سمیت دیگر منصوبوں پر مشاورت اور فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ہو ا جبکہ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے صوبے کے دیگر اضلاع میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ضیاء اللہ بنگش نے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے خیبرپختونخوا حکومت کے پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبے کی شراکت داری اور آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل سٹی میں کردار ادا کرنے اور مل کر کام کرنے کے دعوت دی۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور ڈیجیٹل لائزیشن کے لیے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بھرپور معاونت اور سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ضیاء اللہ بنگش نے پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہا۔ ضیاء اللہ بنگش کا کہناتھاکہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اسلام آباد مل کر آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا اورجلد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ دیگر منصوبوں کا آغاز کرے گااور ایم او یو پر دستخط کئے جا ئیں گے۔