ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاونٹس معطل کر دیئے
مریکی صدر کے حامی اکاونٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے،ٹوئٹر انتظامیہ
ٹرمپ کے حامی جعلی اکاونٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے
ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاونٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے
واشنگٹن(ویب ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاونٹس معطل کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے حامی جعلی اکاونٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان جعلی اکاونٹس سے کئے گئے ٹوئٹس کو ہزاروں بار پسند اور شیئر کیا گیا۔خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاونٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں اس سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی اکاونٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے۔