پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس40956.58پوائنٹس

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس40956.58پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا

73.31فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82ارب96کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس616.41پوائنٹس کے اضافے سے40956.58پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاجب کہ73.31فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82ارب96کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت54.17فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے پیٹرولیم ،فوڈز ،توانائی اور شپنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41056پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس مزکور ہ حد برقرار نہ رکھ  سکا لیکن مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس616.41پوائنٹس کے اضافے سے40956.58پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 284.96پوائنٹس کے اضافے سے17281.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس362.21پوائنٹس کے اضافے سے28930پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب11ارب 45کروڑ68لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب94ارب42کروڑ34لاکھ روپے ہوگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،96میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 43.99روپے کے اضافے سے8100روپے اور اٹلس ہنڈا31.79روپے کی کمی سے466.79روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت949.50روپے کی کمی سے13800روپے اورانڈس ڈائنگ 39.88روپے کی کمی سے510.12روپے ہوگئی۔

#