کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
سرمائے میں157ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں157ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 57فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔بڑے پیمانے کی نمو بتدریج بڑھنے ،فرٹیلائزر اور سیمنٹ ساز اداروں کی پیداوار اورفروخت کے حجم میں اضافے ،ڈی اے پی پر زر تلافی دینے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے تحت5زیرو ریٹیڈ سیکٹر کے لئے پاور ٹیرف میں کمی کی اطلاعات،5سا ل کے طویل دورانیئے کے بعد مسلسل 3ماہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے اور پاکستان کا نام ایف ٹی اے گرے لسٹ سے خارج ہونے کے امکانات پر مارکیٹ میں کاروبار سرگرمیاں عروج پر رہیں اور 4کاروباری دنو ں میں انڈیکس 1438.88پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ 1دن میں 336.90پوائنٹس لوز کر گئی مگر پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طورپر بلندی کی جانب گامزن رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 1101.98پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 40164.02پوائنٹس سے بڑھ کر41266.00پوائنٹس ہو گیا اسی طرح446.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16934.86پوائنٹس سے بڑھ کر 17381.28پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28471.79پوائنٹس سے بڑھ کر29118.26پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب57ارب84کروڑ98لاکھ 4ہزار979روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب88ارب 72کروڑ7لاکھ96ہزار492روپے سے بڑھ کر76کھرب46ارب57کروڑ6لاکھ1ہزار4