Site icon Teleco Alert

رینجرز سندھ کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

ابتدا میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ترجمان رینجرز

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان رینجرز سندھ نے پاکستان رینجرز سندھ بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیئے کے مطابق ابتدا میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی۔

Exit mobile version