کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 40784.04پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ،54.18 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوسرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 52.43پوائنٹس کے اضافے سے40784.04پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تاہم54.18 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ میں سرمائے میں 7ارب33کروڑ17لاکھ روپے ڈوب گئے جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت7کروڑ36لاکھ 40ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس40949پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن 41ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 40597پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ایک بار پھر سرمایہ کار مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم ہوگئے جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس52.43پوائنٹس کے اضافے سے40784.04پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 16.45پوائنٹس کے اضافے سے17098.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3.36پوائنٹس کے اضافے سے28670.87پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 207میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب36ارب89کروڑ47لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب29ارب56کروڑ30لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے کولگیٹ پامولو،رفحان میظ، نیسلے پاکستان اورانڈس ڈائنگ سرفہرست رہے جس میں کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت150.10روپے کے اضافے سے 3ہزارروپے اوررفحان میظ99روپے کے اضافے سے8698روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان66.18روپے کی کمی سے 6233.81روپے اورانڈس ڈائنگ 42.84روپے کی کمی سے542روپے ہوگئی۔