کراچی :اسٹاک ایکس ایکس چینج میںزبردست تیزی
کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی
کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس ایکس چینج میں منگل کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اورایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے زیر اثر پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میںسرگرم دکھائی دیئے اوراسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 369پوائنٹس کے اضافے سے 41153.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ50.62فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت48ارب54کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت28.60 فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں موجودہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41784پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس369.01پوائنٹس کے اضافے سے 41153.05پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 209.91پوائنٹس کے اضافے سے17308.15پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 190.59پوائنٹس کے اضافے سے28861.56پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس952.42پوائنٹس گھٹ کر65935.93پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔منگل کو403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 176میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر35کروڑ59لاکھ86ہزار126شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو27کروڑ67لاکھ97ہزار965حصص کے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 48ارب54کروڑ22لاکھ روپے82ہزار661 روپے سے بڑھ کر75کھرب78ارب10کروڑ52لاکھ93ہزار293 روپے ہو گیا۔جن کمپنیوں میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں ان میں ٹی آر جی پاک لمٹیڈ،پاک ریفائنری،الشہیر کارپوریشن،یونٹی فوڈز،پاورسیمنٹ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،حیسکول پیٹرول،پاک الیکٹرون،فوجی فوڈز اور میپل لیف شامل تھیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،سیپ ہائر ٹیکس ،یونی لیور فوڈزاوررفحان میظ سرفہرست رہے جس میں آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 86.18روپے کے اضافے سے1235.30روپے اورسیپ ہائر ٹیکس73.16روپے کے اضافے سے1053.42روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز73.16روپے کی کمی سے 1053.42روپے اوررفحان میظ173روپے کی کمی سے8525روپے ہوگئی۔