ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم، سونے کی قیمت میں کمی

 ڈالر کے مقابلے میں  روپیہ مز ید مستحکم، سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی کا رجحان ، سرمایہ کاروں کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا

کراچی(ویب ڈیسک )ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ملک میں سونے کی قیمت بھی کم ہو ئی ہے۔ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو منفی دن رہا اور کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 632پوائنٹس کم ہوکر 40ہزار 564پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100انڈیکس 715پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئرز بازارمیں400کمپنیوں کے 32کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 31کروڑ روپے سے زائد رہی۔کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110ارب روپے کم ہوکر 7464 ارب روپے ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 16پیسے کم ہوئی ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 158روپے 33پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کم ہوکر 158روپے 20پیسے ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس ہے۔

انٹر بینک میں جمعرات کو امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.40روپے کی سطح پر آگیااور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت 158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید184روپے سے گھٹ کر183روپے اور قیمت فروخت186روپے سے گھٹ کر185روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت209روپے  سے گھٹ کر207.50روپے ہوگئی۔

#/S