Site icon Teleco Alert

این پی سی اور روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے اقدامات مالی وسائل میں مدد دیں گے ۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر

کراچی:این پی سی اور روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے اقدامات مالی وسائل کو مہیا کرنے میں مدد دیں گے ۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر

یہ پاکستان میں زر ِمبادلہ کی آمد کا ایک مستقل، معتبر اور طویل مدتی وسیلہ بھی بن جائیں گے۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (NPCs) کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی(ویب ڈیسک )گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ وزارت ِخزانہ کی جانب سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اقدام اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کا اقدام بیرون ملک پاکستانیوں کے اس مطالبے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ انہیں پاکستان کے مالی شعبے تک مؤثر رسائی فراہم کی جائے اور انہیں اور ریزیڈنٹ پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں  اس کے علاوہ یہ دونوں اقدامات نہ صرف مالی وسائل کو مہیا کرنے میں مدد دیں گے بلکہ پاکستان میں زر ِمبادلہ کی آمد کا ایک مستقل، معتبر اور طویل مدتی وسیلہ بن جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (NPCs) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے بارے میں اب تک کے اعدادوشمار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس اقدام کا نتیجہ اطمینان بخش اور حوصلہ افزا رہا ہے۔ اب تک دو ماہ سے بھی کم وقت میں36 ہزار روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جن سے ترسیل شدہ65 ملین امریکی ڈالر موصول ہوچکے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکائونٹس اور ترسیل شدہ رقم اور سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس وزارت ِخزانہ کا ایک اقدام ہے جس کا انتظام بینک دولت پاکستان چلا رہا ہے تا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے اوور سیز پاکستانیوں اور ریزیڈنٹ پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ یہ سرٹیفکیٹس روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں صورتوں میں دستیاب ہیں۔

#/S

Exit mobile version