ایف بی آر نے ملک کی مہنگی ترین شادی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی
تقریب میں راحت فتح علی خان کو 55 لاکھ روپے جبکہ عاطف اسلم کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں
مولانا طارق جمیل کو نکاح پڑھانے کے عوض 10 لاکھ،پیشہ ورانہ خدمات پر عرفان احسن کو 30 لاکھ روپے دیئے گئے
مہندی میں ابرارالحق نے بھی پرفارمنس دی لیکن ان کو ادا کی جانے والی رقم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں
روزا بلانکا کو 120 دنوں کیلئے 15 کروڑ روپے میں بک کیا گیا ، ولیمہ کی سجاوٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی
تقریب پر 2 ارب روپے خرچ کیے گئے، شادی کا انتظام کرنے والے تمام افراد کی ٹیکس ادائیگیوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، ایف بی آر
لاہور(ویب ڈیسک ) ایف بی آر نے ملک میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات کرتے ہوئے تقریب پر 2 ارب روپے خرچ کی تفصیلات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ماسٹر ٹائلز کے مالک کی بیٹی کی شادی جلال سنز کے جشم و چراغ کے ساتھ ہوئی جس میں ڈیکوریشن اور آتش بازی کے علاوہ دیگر تقریبات پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا ،چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس امینہ حسن کی جانب سے ممبرآپریشن ایف بی آر کو ارسال کی جانے