کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحا ن
کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1 4ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1 4ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا اور41300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے بڑھ کر 75کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے 75فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،سرمایہ اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ ریفائنری ،فوڈز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہا جس کے باعث انڈیکس 40400،40500،40600،40700،40800،40900اور41000پوانٹس کی 7بالائی حدیں عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں653.49پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 40377.54پوائنٹس سے بڑھ کر 41031.03پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 278.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17016.38پوائنٹس سے بڑھ کر 17294.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28445.74پوائنٹس سے بڑھ کر 28796.29پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب 78کروڑ7لاکھ9ہزار342روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب47ارب 55کروڑ69لاکھ 41ہزار 779روپے سے بڑھ کر 75کھرب 39ارب 33کروڑ76لاکھ 51ہزار 121روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 38کروڑ91لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ19لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،74میں کمی اور 27کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 5کروڑ24ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ32لاکھ ،میپل لیف 2کروڑ96لاکھ ،فوجی بن قاسم ( آر )2کروڑ47لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ6لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 89.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 8400.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.97روپے کے اضافے سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 533.89روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 125.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1600.00روپے اور33.99روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1465.00روپے پر آ گئی۔