کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کاروباری لحاظ سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیاتاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب57کروڑ41لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 11.54فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار سرمایہ کاری کی حکمت عملی وضع کرنے کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تو تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس43711پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 43123پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس47.97پوائنٹس کی کمی سے18040.70پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس59.65 پوائنٹس کے اضافے سے30313.95 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ201میں کمی اور18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب1ارب51کروڑ47لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب17ارب8کروڑ88لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںنیسلے پاکستان110.52روپے کے اضافے سے6930روپے اورسیپ ہائر فائبر69روپے کے اضافے سے995روپے ہوگئی جب کہ واہ نوبل 16.20روپے کی کمی سے258.80روپے اورمری بریوری14.05روپے کی کمی سے550روپے ہوگئی۔