کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب
انڈیکس 400پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 42900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے انڈیکس 400پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 42900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے76ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر 78کھرب روپے رہ گیا جبکہ70فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے ٹیلی کام ،فوڈذ ،پیٹرولیم اور اسٹیل سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43478پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے نتیجے میں مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو ئی اور انڈیکس 43300،43200،43100اور4300پوائنٹس کی 4بالائی حد سے نیچے آگیا جسکی وجہ سے مارکیٹ پر مندی کے بادل چھا گئے اور کاروباری کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں426.82پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43333.76پوائنٹس سے گھٹ کر 42906.94پوائنٹس پر آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے76ارب41کروڑ66لاکھ49ہزار276روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 63ارب 41کروڑ57لاکھ 73ہزار190روپے سے کم ہو کر 78کھرب 86ارب 99کروڑ91لاکھ 23ہزار 914روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 22کروڑ روپے مالیت کے 56کروڑ 18لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 22کروڑ روپے مالیت کے 51کروڑ64لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،289میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 7کروڑ7لاکھ ،انویسٹ بینک 3کروڑ8لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ36لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ23لاکھ اور پاک ریفائنری 2کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے جیلٹ پاکستان کے بھائو میں 36.55روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی قیمت بڑھ کر 523.96روپے ہو گئی اسی طرح 15.58روپے کے اضافے سے شیل پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 266.46روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میظ کے بھائو میں 298.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 9002.00روپے اور 48.99روپے کی کمی سیسروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 875.88روپے پر آ گئی ۔