Site icon Teleco Alert

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ۔کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ۔کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اوربدھ کو تیزی کا رجحان ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ابتدائی سیشن کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ ،فوڈز اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 43200پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس اس سطح پر مستحکم نہ رہ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں180.76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42906.94پوائنٹس سے بڑھ کر 43087.70پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح 82.08پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17857.10پوائنٹس سے بڑھ کر 17939.18پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 30199.26پوائنٹس سے بڑھ کر 30248.67پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب90کروڑ30لاکھ 132روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب 86ارب 99کروڑ91لاکھ 23ہزار914روپے سے بڑھ کر 78کھرب 99ارب0 9کروڑ21لاکھ24ہزار 46روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز 17ارب روپے مالیت کے 37کروڑ89لاکھ 38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 22ارب روپے مالیت کے 56کروڑ 18لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 387کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،136میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری 2کروڑ69لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ76لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ62لاکھ ،انویسٹ بینک 1کروڑ60لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ42لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے جیلٹ پاک کے بھائو میں 39.29روپے کا اضافہ ہواجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 563.25روپے ہو گئی اسی طرح 29.00روپے کے اضافے سے پریمیر شوگر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 449.00روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 76.30روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 968.02روپے ہو گئی اسی طرح 62.50روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر 6637.50روپے پر آ گئی ۔

Exit mobile version