عید کی چھٹیاں سرکاری ملازمین کی خوشیاں پھیکی کر گئیں
اے ٹی ایم مشینیں بھی آئوٹ آف سروس رہیں
عوام علاقہ بیرون ملک سے آنے والی رقوم بھی حاصل نہ کر سکے
اسلام گڑھ( صباح نیوز)عید کی چھٹیاں سرکاری ملازمین کی خوشیاں پھیکی کر گئیں۔اے ٹی ایم مشینیں بھی آئوٹ آف سروس رہیں۔عوام علاقہ بیرون ملک سے آنے والی رقوم بھی حاصل نہ کر سکے۔پنشنر حضرات کو بھی سوکھی پھکی۔عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق عید پر ملازمین کو بنکوں کی بندش کی وجہ تنخوائوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔تنخوائیں نہ ملنے سے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں ماند پڑھ گئیں۔دوسری جانب اے ٹی ایم مشینیں بھی آئوٹ سروس رہیں۔بیرون ملک سے بنکوں کے ذریعے آنے والی رقوم بھی عوام علاقہ کو چھٹیوں کی بدولت نہ مل سکیں ۔ جو کہ حکومتی نااہلی و نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بنکوں اور ڈاکخانہ کی بندش کے باعث جملہ امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ۔ ماہ مقدس اور خوشیوں کی عید منانے کے بجائے عوام حکومت کی بے حسی کا ماتم کر رہے ہیں۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر پنشنرز اور ملازمین کی تنخوائوں کی ادائیگی کو چوبیس گھنٹے کے اندر ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔