ٹیکس نادہندہ گا کے خلاف روڈ چیکنگ مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان
متعدد ٹیمیں تشکیل ، ،قانون کے مطابق ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی یدایت ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، مکیش کمار چاؤلہ
کراچی(صباح نیوز) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ کل بروز پیر 24 جون سے صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے اور یہ مہم 27 جون تک جاری رہے گی۔ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان فوری طور پر اپنے ٹیکسز اور بقایا جات جمع کروادیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے مزید کہا کہ روڈ چیکنگ مہم کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں اور ان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران گاڑیوں کے مالکان سے شائستگی سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوشش کریں اور بہتر نتائج سامنے لائیں۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ کیا جائے اور ایک وقت میں ایک ہی گاڑی کو روک کر چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ذمداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیکسز جمع کروادیں تاکہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے