گیس کی قیمت بڑھنے سے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 19روپے اضافہ ہوگیا
سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے مجمو عی طور پر سی این جی کی قیمت 21روپے تک بڑھنے کا خدشہ ہے
خیبر پختونخوا ریجن میں سی این جی کی فی کلو قیمت 137روپے سے تجاوز کر جائے گی
سندھ میں سی این جی کی قیمت تقریباً125روپے تک پہنچ جائے گی
اسلام آباد (صباح نیوز)ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سی این جی پر سیلز ٹیکس دو روپے 50پیسے بڑھا دیا گیا ہے۔ سیلز ٹیکس پر اضافہ کا اطلاق آج پیر (یکم جولائی) سے ہو گا۔ گیس کی قیمت بڑھنیسے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 19روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے مجموعی طور پر سی این جی کی قیمت 21روپے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا ریجن میں سی این جی کی فی کلو قیمت 137روپے سے تجاوز کر جائے گی جبکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت تقریباً125روپے تک پہنچ جائے گی۔ ایف بی آ کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافہ کے نوٹیفیکشن کا اطلاق آج (پیر)سے ہو گا۔