وزارت مذہبی امور نے حج زائرین کی معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی
وزارت کی زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی درخواست
المقصد ایپلیکیشن مسجد الحرام کے اندر کی 3 ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے
پاک حج معاون ایپلیکشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتی ہے
اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرے گی
اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشنز متعارف کرادی۔وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ایپلیکیشن منی لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہ مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راستے، ٹرین اسٹیشنز، مسجد، اسپتال سمیت منی کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔المقصد ایپلیکیشن مسجد الحرام کے اندر کی 3 ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلیکشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتی ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرے گی۔پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے،حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔