مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو کا 17 واں روز،2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا
بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا پلواما میں سرچ آپریشن
پتھرا کے دو درجن واقعات پیش آئے ہیں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے 8 کشمیری زخمی ہوگئے
بارہ مولا میں ایک سپیشل پولیس افسر ( ایس پی او) مارا گیا ہے جبکہ ایس آئی امر دیپ پریہار زخمی
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کا 17 واں روز ہے، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ سری نگر سے 40 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا، کرفیو اور لاک ڈان کے دوران اب تک 6 ہزار سے زیادہ کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ پلواما میں بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے مظاہرہ بھی کیا، سری نگر شہر کے مختلف علاقوں سے بھارتی فوج نے 40 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گرفتار نوجوانوں سے ملنے والدین پولیس سٹیشن کے باہر بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے سکول کھولے ہیں لیکن والدین انہیں گھروں ہی میں پڑھا رہے ہیں، کئی علاقوں میں کشمیری نوجوان کرفیو کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔پتھرا کے دو درجن واقعات پیش آئے ہیں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے 8 کشمیری زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبد اللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ بارہ مولا میں جھڑپ میں ایک سپیشل پولیس افسر ( ایس پی او) مارا گیا ہے جبکہ ایس آئی امر دیپ پریہار زخمی ہوگئے