گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین اسمارٹ فون دفتر میںنہیں لا سکیں گے…. لاء اینڈ جسٹس ڈویژن …

لاء اینڈ جسٹس ڈویژن میں سیکیورٹی سخت کرنے کے حوالہ سے سرکولر جاری
گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین اسمارٹ فون دفتر میںنہیں لا سکیں گے
گریڈ 16تک کے ملازمین دفتر میں مہمانوں سے ملاقات بھی نہیں کریں گے
اسلام آباد (صباح نیوز)لاء اینڈ جسٹس ڈویژن میں سیکیورٹی سخت کرنے کے حوالہ سے سرکولر جاری کر دیا گیا۔ گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین اسمارٹ فون دفتر میںنہیں لا سکیں گے۔ جبکہ گریڈ 16تک کے ملازمین دفتر میں مہمانوں سے ملاقات بھی نہیں کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تخریبی کارروائیوں سے بچنے کے لئے سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہ سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ جاری سرکولر میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین اسمارٹ فون دفتر میں نہیں لا سکیں گے۔ جبکہ گریڈ 16تک کے ملازمین دفتر میں مہمانوں سے ملاقات بھی نہیں کریں گے تاہم انتہائی ضرورت پر مہمان سے گرائونڈ فلور کے استقبالیہ پر  ملاقات کی جاسکتی ہے۔