اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل،دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں۔ انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے رجب طیب ایردوان
کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا
آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے
استنبول(کے پی آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیاترک صدر نے کہا کہ آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ امریکہ روانگی سے قبل استنبول میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔ اسرائیل کی بات سچ نہیں ہوتی اور نہ صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اتنی زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے ۔انہوں ے کہا کہ دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں۔ انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے۔ مگر یہ افسوسناک امر ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف ان پانچ ملکوں کی بات مانی جاتی ہے جنہیں ویٹو کی طاقت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اپنے قیام یعنی 1948 سے آج تک کوئی بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطی میں فلسطین کا مسئلہ سات عشروں سے اقوام متحدہ کے فورم پرحل طلب ہے مگر اقوام متحدہ اسرائیل سے اپنی کسی ایک قرارداد پربھی عمل درآمد نہیں کراسکی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیل کے ہر اول قول کو قبول نہیں کرلینا چاہیے۔ترک صدر نے کہا کہ آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔mk/ah