ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار
مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات عالمی قوانین کے خلاف ہیں
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 84روز سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد(صباح نیوز)اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات عالمی قوانین کے خلاف ہیں،کشمیریوں کو گزشتہ 85روز سے نماز تک پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 84روز سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات ہونے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ کے مبصرین اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے تاکہ اصل حقائق دنیا کے سامنے آسکیں ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے باقاعدہ رپورٹ اقوام متحدہ کو بھی ارسال کردی۔