وفاقی حکومت کاسرکاری ملازمین کے واٹس ایپ، فیس بک پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کاسرکاری ملازمین کے واٹس ایپ، فیس بک پر پابندی کا فیصلہ
سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے
آئی ٹی بورڈ حکام کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں موقف

سرکاری ملازمین واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی کنٹرولڈ سروس متعارف کرائی جائے گی،ذرائع

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر پابندی کی زد

میں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی کنٹرولڈ سروس متعارف کرائی جائے گی۔آئی ٹی بورڈ حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کہا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ دفاتر میں فیس بک، یوٹیوب، یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
#/S